ایئر انڈیا کے مسافر طیارہ میں ایک بار پھر تکنیکی خامی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی منزل کی طرف بڑھنے کی جگہ دوسرے مقام کے لیے ڈائیورٹ کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کے نیویارک سے دہلی آنے والا ایک ’اے 350‘ طیارہ کو پیر کی صبح مشتبہ تکنیکی خرابی کے خدشہ کے پیش نظر احتیاطی طور پر آئرلینڈ کے شینن ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ اس طیارہ میں تقریباً 300 مسافر سوار تھے، جن کی جان حلق میں آ گئی تھی۔
ایئر انڈیا کے ترجمان نے اس واقعہ کے تعلق سے جاری ایک بیان میں کہا کہ 15 مارچ کو نیویارک (جے ایف کے) سے دہلی کے لیے روانہ ہونے والی پرواز ’اے آئی 102‘ کو ممکنہ تکنیکی مسئلہ کے بعد شینن، آئرلینڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا۔ ایئرلائن کے مطابق طیارہ نے مقامی وقت کے مطابق صبح 4:30 بجے شینن ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کی اور تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہیں۔
ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ کے قائم شدہ سیکورٹی معیارات کے تحت تفصیلی تکنیکی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ احتیاطی فیصلہ لیا گیا۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ’فلائٹ رڈار 24‘ نے اس طیارے کے بارے میں کچھ اہم جانکاری دی ہے۔ اس کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق طیارہ تقریباً 6 گھنٹے تک فضا میں رہنے کے بعد شینن کی طرف موڑ دیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔



































