مغربی بنگال اور آسام سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان آج متوقع، شام 4 بجے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 15, 2026359 Views


چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے حال ہی میں اپنی ٹیم کے ساتھ ان تمام 5 انتخابی ریاستوں کا دورہ مکمل کر لیا ہے، جہاں رواں سال اسمبلی انتخاب ہونے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن آف انڈیا / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن آف انڈیا / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

ہندوستان کی 5 ریاستوں میں رواں سال اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں اور اس سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ توقع ہے کہ ملک کی سیاست کے لیے اہم مانی جانے والی ریاستوں مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں ہونے والے انتخاب کی تاریخوں کا اعلان آج الیکشن کمیشن کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ آج شام 4 بجے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس ہوگی، جس میں ان ریاستوں کے انتخابی شیڈول اور تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

دراصل چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے حال ہی میں اپنی ٹیم کے ساتھ ان تمام 5 انتخابی ریاستوں کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔ اس دوران انہوں نے پانچوں ریاستوں میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی قیادت میں کمیشن کی ٹیم نے انتظامی افسران اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کر کے انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس دوران کمیشن نے ریاست کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور انتخابی عمل کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی۔

الیکشن کمیشن کا یہ اعلان سیاسی پارٹیوں اور ووٹرس کے لیے انتہائی اہم ہوگا، کیونکہ اس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ انتخاب کب اور کیسے مکمل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس میں ان ریاستوں میں ہونے والے انتخاب کا مکمل شیڈول بتایا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال میں سب سے بڑا انتخابی مقابلہ ہوگا، جہاں ووٹنگ 3 سے 4 مراحل میں کرائی جا سکتی ہے۔ وہیں، آسام میں 2 مراحل میں ووٹنگ کا امکان ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں انتخاب ایک ہی مرحلے میں مکمل کرائے جانے کی تیاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2021 میں مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب 8 مراحل میں ہوئے تھے، جبکہ آسام میں 3 مراحل میں ووٹنگ کرائی گئی تھی۔ وہیں تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں ایک ہی مرحلے میں انتخاب مکمل ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آسام اسمبلی کی مدت 20 مئی، کیرالہ کی 23 مئی، تمل ناڈو کی 10 مئی، مغربی بنگال کی 7 مئی اور پڈوچیری کی 15 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ یعنی 7 مئی سے پہلے پہلے پانچوں ریاستوں میں انتخابی عمل مکمل ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...