ایران نے ہندوستان سے نبھائی دوستی! ایل پی جی سے بھرے 2 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی ملی اجازت

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 13, 2026358 Views


آج ہی ہندوستان میں ایران کے سفیر محمد فتح علی نے اشارہ دیا تھا کہ ہندوستان کو دنیا کے سب سے اہم سمندری راستوں میں سے ایک آبنائے ہرمز سے تیل کی آمد و رفت کے لیے محفوظ راستہ دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

i

user

رسوئی گیس کی قلت کا سامنا کر رہے ہندوستان کو آج ایک راحت بھری خبر ملی ہے۔ ایران نے ہندوستان کو آبنائے ہرمز سے ہو کر 2 ایل پی جی ٹینکر لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ آج ہی ہندوستان میں ایران کے سفیر محمد فتح علی نے اشارہ دیا تھا کہ ہندوستان کو دنیا کے سب سے اہم سمندری راستوں میں سے ایک آبنائے ہرمز سے تیل کی آمد و رفت کے لیے محفوظ راستہ دیا جائے گا، اور ایران نے دوستی نبھاتے ہوئے ہندوستان کو یہ اجازت دے دی۔

ایرانی سفیر محمد فتح علی نے جمعہ کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان دراصل ایران کا دوست ہے، اور اس وجہ سے ہندوستانی جہازوں کے لیے سمندری راستہ سے گزرنے کے لیے مثبت حالات جلد دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ اب خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ نے مطلع کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے ہندوستان آ رہے 2 ایل پی جی سے بھرے جہاز کو گزرنے کی اجازت دینے پر راضی ہو گیا ہے۔ مغربی ایشیا میں جنگ کے بعد ہندوستان میں ایل پی جی کی قلت دیکھنے کو مل رہی ہے، ایسے میں یہ خبر سکون دینے والی ہے۔

اس سے قبل حکومت ہند کی وزارت برائے جہازرانی سے منسلک راجیش کمار سنہا نے جانکاری دی تھی کہ آبنائے ہرمز کے مغرب میں جو خلیج فارس ہے، اس میں ہندوستانی پرچم والے 24 جہاز ہیں، جن میں مجموعی طور پر 677 ہندوستانی ملاح سوار ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں خلیج عمان ہے، جہاں پہلے 4 جہاز تھے اور گزشتہ روز ان میں سے ایک اپنی منزل کی طرف بڑھا۔ اب وہاں پر 3 ہندوستانی پرچم والے جہاز رہ گئے ہیں، جن پر 76 ہندوستانی ملاح سوار ہیں۔ اس کے علاوہ پورے خلیجی خطہ میں تقریباً 23000 ہندوستانی ملاح الگ الگ جہازوں پر کام کر رہے ہیں، جن میں مرچینٹ شپ اور آفشور شپ شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...