’آئی آر سی ٹی سی‘ کی کیٹرنگ اور اسٹال مالکان کو انڈکشن اور مائیکرو ویو استعمال کرنے کی ہدایت

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 11, 2026363 Views


آئی آر سی ٹی سی نے واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی کمی سے مسافروں کی خدمات پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ اس لیے مائیکرو ویو اور انڈکشن جیسے بجلی کے متبادل ذرائع کو فوری طور پر اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ریلوے اسٹیشن (فائل)</p></div><div class="paragraphs"><p>ریلوے اسٹیشن (فائل)</p></div>

i

user

مشرق وسطی میں جاری جنگ کے باعث ملک میں ایل پی جی بحران کے دوران آئی آر سی ٹی سی نے ریلوے اسٹیشنوں پر کھانے پینے کی سہولیات کے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ آئی آر سی ٹی سی نے سپلائی میں ممکنہ کمی کو پورا کرنے کے لیے کیٹرنگ مالکان کو مائیکرو ویو اور انڈکشن جیسے بجلی کے آلات پر منتقل ہونے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی مسافروں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ’ریڈی ٹو اِٹ‘ (کھانے کے لیے تیار) کھانے کا اسٹاک بنائے رکھنے کی سخت ہدایت دی ہے۔

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ جاری گائیڈلائن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ حکم چلتی ٹرینوں کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ اصول صرف اسٹیشنوں پر موجود دکانوں کے لیے ہے۔ نئے  اصول کے تحت ریلوے اسٹیشنوں پر چلنے والے اسٹال اور کیٹرنگ یونٹس کو اب گیس کی قلت کی وجہ سے اپنے طریقۂ کار میں تبدیلی لانی ہوگی۔

آئی آر سی ٹی سی نے واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی کمی سے مسافروں کی خدمات پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ اس لیے مائیکرو ویو اور انڈکشن جیسے بجلی کے متبادل ذرائع کو فوری طور پر اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اگر کسی یونٹ میں گیس کے ذریعہ کھانا پکانا مکمل طور سے بند کر دیا جاتا ہے تو اس کی اطلاع محکمہ کو دینا لازمی کر دیا گیا ہے، تاکہ متبادل انتظامات کیے جا سکیں۔

نئے اصول کے مطابق کیٹرنگ اور اسٹال مالکان کو معیاری پی اے ڈی اور دیگر اشیائے خوردونوش کے علاوہ ’ریڈی ٹو ایٹ‘ کھانوں کی مناسب انوینٹری لیول برقرار رکھنا ہوگا۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اگر گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے تازہ کھانا پکانا ممکن نہ ہو، تب بھی مسافروں کو کھانے کے پیکٹ آسانی سے دستیاب کرائے جا سکیں۔ توانائی کے بحران کے اس دور میں ریلوے انتظامیہ مسافروں کی سہولت کے لیے پہلے سے ہی پختہ تیاری کر رہی ہے، تاکہ اسٹیشنوں پر کھانے کی کوئی کمی نہ ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...