جنک پوری گڑھا معاملہ میں مین کنٹریکٹر ہمانشو گپتا راجستھان سے گرفتار

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 10, 2026362 Views


مغربی ضلع کے اینٹی وہیکل تھیفٹ اسکواڈ (اے اے ٹی ایس) کی ایک ٹیم نے ہمانشو گپتا کو راجستھان کے ادے پور سے منگل کی صبح گرفتار کیا۔ پولیس افسران نے بتایا کہ اسے مزید تفتیش کے لیے دہلی لایا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہمانشو گپتا، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ہمانشو گپتا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

دہلی پولیس نے منگل (10 مارچ) کو جنک پوری گڑھے میں ہوئی موت کے واقعے کے سلسلے میں دہلی جل بورڈ کے ذریعہ مقرر کردہ مین کنٹریکٹر ہمانشو گپتا کو گرفتار کر لیا۔ مغربی ضلع کے اینٹی وہیکل تھیفٹ اسکواڈ (اے اے ٹی ایس) کی ایک ٹیم نے ہمانشو گپتا کو راجستھان کے ادے پور سے منگل کی صبح گرفتار کیا، جہاں وہ چھپا ہوا تھا۔ پولیس افسران نے بتایا کہ اسے مزید تفتیش کے لیے دہلی لایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مین کنٹریکٹر کی گرفتاری 25 سالہ کمل دھیانی کی موت کی چل رہی تحقیقات کے درمیان ہوئی، جو رواں سال کی شروعات میں مغربی دہلی کے جنک پوری میں دہلی جَل بورڈ کی ایک غیر محفوظ کھدائی کے گڑھے میں اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ گر گیا تھا۔ اس سے قبل 28 فروری کو دہلی کی ایک عدالت نے اس معاملے میں ملزم مزدور یوگیش کی ضمانت عرضی خارج کر دی تھی۔ عدالت نے پایا کہ ملزم نے متاثرہ کو بچانے کی کوشش کرنے کے بجائے جائے وقوعہ کو چھپانے کی کوشش کی۔

دوارکا کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس ہرجوت سنگھ اوجلا نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’یوگیش نے کسی بھی بچاؤ کی کوشش سے قبل واقعہ کے بارے میں اپنے آجر کو مطلع کرنے کا انتخاب کیا، جس سے بے بسی کے بجائے جان بوجھ کر واقعے کو دبانے کا تاثر ملتا ہے۔‘‘ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس کی تشویش صرف کھلے گڑھے کی موجودگی ہی نہیں بلکہ دھیانی کی لاش دیکھنے کے بعد ملزم کے ذریعہ جان بوجھ کر اٹھائے گئے اقدامات سے بھی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ’’پہلی نظر میں شواہد سے اشارہ ملتا ہے کہ ملزم نے شور مچانے، مدد طلب کرنے یا متاثرہ کو بچانے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش کرنے کے بجائے اپنے آجر کو مطلع کرنے کو ترجیح دی اور بعد میں اس جگہ کو ڈھانپنے کی کوشش کی۔‘‘

تحقیقات کے مطابق کمل دھیانی 6 فروری کو رات 12:15 بجے روہنی واقع ایک کال سنٹر سے گھر لوٹتے وقت 4.5 فٹ گہرے گڑھے میں گر گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ تقریباً 8 گھنٹے تک گڑھے میں پڑا رہا، جبکہ کم از کم 6 لوگوں کو واقعہ کے متعلق جانکاری تھی لیکن انہوں نے افسران کو اطلاع نہیں دی۔ سب ٹھیکیڈار راجیش کمار پرجاپتی اور مزدور یوگیش کو واقعہ کے متعلق علم ہونے کے باوجود دھیانی کی لاش نکالنے میں مدد کرنے سے انکار کرنے کے الزام میں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یوگیش نے پرجاپتی کو واقعہ کے متعلق اطلاع دے دی تھی، جس کے بعد دونوں نے کھدائی کی جگہ کے چاروں طرف بیریکیڈ نہ لگانے  کی اپنی غلطی کو چھپانے کی کوشش کی۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہلی جَل بورڈ کے ذریعہ مقرر کردہ کمپنی کے ڈائریکٹر ہمانشو گپتا اور کاوش گپتا کو واقعہ کے تقریباً ایک گھنٹے بعد پرجاپتی کے ذریعہ مطلع کر دیا گیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے مبینہ طور پر اطلاع کو نظر انداز کر دیا اور فرار ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...