آیت اللہ مجتبیٰ حسینی خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر مقرر، مجلس خبرگان رہبری کا اعلان

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 9, 2026360 Views


آیت اللہ مجتبیٰ کو ملک کی اعلیٰ اختیارات حاصل مجلس خبرگان رہبری نے سب سے بہتر مانا تھا۔ مجلس 88 علماء پر مشتمل ایک عظیم ادارہ ہے جسے آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین کا انتخاب کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک کو نیا لیڈر مل گیا ہے۔ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی تقرری ’وقار اور طاقت کے نئے دور‘ کا آغاز ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ مجلس خبرگان رہبری نے آئین کی شق 108 کی مطابق اپنے شرعی فریضے اور اللہ کے حضور ایمان کی روشنی میں آج کے خصوصی اجلاس میں آیت‌ اللہ مجتبی حسینی خامنہ ‌ای کو قاطع رائے سے ایران کے مقدس جمہوری اسلامی نظام کے تیسرے رہنما کے طور پر مقرر اور متعارف کرایا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق پیزشکیان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اہم انتخاب اسلامی ملک کی قومی اتحاد کو مضبوط کرنے کی خواہش کا ثبوت ہے؛ ایک ایسا اتحاد جس نے ایک مضبوط رکاوٹ کی طرح ایران کو دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا ہے۔ آیت اللہ مجتبیٰ ایران کی سیکورٹی فورسز میں بااثر شخصیت ہیں۔ انہیں اتوار کو ہونے والے ووٹ سے پہلے ملک کی اعلیٰ اختیارات حاصل مجلس خبرگان رہبری نے سب سے بہتر مانا تھا۔ مجلس 88 علماء پر مشتمل ایک ادارہ ہے جسے آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین کا انتخاب کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

مجلس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کی اسمبلی نے ایک اہم ووٹ کے ذریعے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کا تیسرا رہنما مقرر کیا ہے۔ بیان کے مطابق آیت‌ الله امام خامنہ ای کی شہادت اور دیگر معزز شہداء خصوصاً میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے بہادر طلبہ اور مسلح افواج کے بلند پایہ کمانڈروں کی قربانیوں پر تعزیت پیش کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتی ہے۔

بیان کے مطابق اس مجلس نے رہبر معظم کی شہادت کی خبر کے فوراً بعد شدید جنگی حالات اور دشمنوں کے براہِ راست خطرات اور مجلس کے دفاتر پر بمباری کے باوجود جس میں کئی عملہ اور حفاظتی ٹیم کے ارکان شہید ہوئے، نظام اسلامی کے رہنما کے انتخاب اور تعین میں کوئی تاخیر نہیں کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین اور داخلی قواعد کے مطابق اجلاس کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے تاکہ ملک میں رہبری کا خلا پیدا نہ ہو حتیٰ کہ شق نمبر 111 کے تحت رہبری عارضی کونسل کے قیام کے امکانات کے باوجود مجلس خبرگان رهبری نے ولی فقیہ کی اعلیٰ حیثیت اور جمہوری اسلامی نظام میں رہبری کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ 47 سالہ حکمت اور عزت، آزادی اور اقتدار پر مبنی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اس عہدے سے آیت اللہ مجتبیٰ کو اسلامی جمہوریہ میں ریاستی امور کے تمام معاملات پر حتمی فیصلہ لینے کا اخؒیار حاصل ہوگیا ہے۔ 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای کو طویل عرصے سے ملک کی سیاسی اور مذہبی ادارے میں ایک طاقتور شخصیت مانا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے کبھی منتخب عہدہ نہیں رکھا اور نہ ہی عوامی سطح پر قیادت کے لیے مہم چلائی۔ واضح رہے کہ ایران کے اگلے سپریم لیڈر کی دوڑ میں کئی نام سامنے آئے ہیں۔ مجتبیٰ کے علاوہ آیت اللہ سید محمد مہدی میر باقری، حسن خمینی، غلام حسین محسنی ایجی اور آیت اللہ علی رضا عرفی کے نام بھی دوڑ میں شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...