احمد آباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 96 رن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ اس بڑی کامیابی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فاتح ٹیم پر انعامی رقم کی بارش ہوئی ہے۔
ہندوستانی ٹیم کو عالمی چیمپئن بننے پر آئی سی سی کی جانب سے 3 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی گئی، جو ہندوستانی کرنسی میں تقریباً 27 کروڑ 48 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اس طرح ٹیم نے میدان میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ مالی انعام بھی حاصل کیا۔





