ہماچل پردیش کا بجٹ 21 مارچ کو ہوگا پیش، 2 اپریل تک چلے گا اسمبلی اجلاس، نوٹیفکیشن جاری

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 4, 2026359 Views


پارلیمانی امور کے وزیر ہرش وردھن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ 21 مارچ کو مالی سال 27-2026 کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے اور 23 سے 25 مارچ تک بجٹ پر تفصیلی بحث ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

i

user

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو 21 مارچ کو اپنے دور اقتدار کا چوتھا بجٹ پیش کریں گے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پروگرام کے مطابق 30 مارچ کو یہ بجٹ ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا اور اسی روز اسے باضابطہ طور پر پاس کیا جائے گا۔

اسمبلی سکریٹریٹ کی طرف سے منگل کی دیر شام اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں بجٹ اجلاس کے شیڈول اور مختلف کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ اس سے قبل پارلیمانی امور کے وزیر ہرش وردھن چوہان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ریاستی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وزیر اعلیٰ 21 مارچ کو مالی سال 27-2026 کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ 23 سے 25 مارچ تک بجٹ پر تفصیلی بحث ہوگی اور اراکین اسمبلی کی جانب سے کٹ موشن تجاویز پیش کی جائیں گی۔ 30 مارچ کو بحث مکمل ہونے کے بعد بجٹ کی منظوری عمل میں آئے گی۔

وزیر برائے پارلیمانی امور کے مطابق 18 اور 19 مارچ کو گورنر کے افتتاحی خطبہ پر بحث کی جائے گی۔ 31 مارچ کو حکومتی اور قانون سازی سے متعلق امور نمٹائے جائیں گے۔ اسی دن یومِ غیر سرکاری رکن (پرائیویٹ ممبرز ڈے) بھی مقرر ہے۔ یکم اور 2 اپریل کو بھی حکومتی و قانون سازی سے متعلق امور انجام دیے جائیں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس بجٹ سے ریاست کی ترقیاتی ترجیحات، بنیادی ڈھانچے کے منصوبے، روزگار کے مواقع اور فلاحی اسکیموں کے حوالے سے اہم اعلانات کی توقع کی جا رہی ہے۔ اب نگاہیں 21 مارچ پر مرکوز ہیں جب وزیر اعلیٰ اپنی حکومت کا چوتھا مالی خاکہ پیش کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...