خرابیٔ موسم کے سبب الموڑا نہیں پہنچ سکے راہل گاندھی، ویڈیو پیغام جاری کر جلد ملاقات کا کیا وعدہ

AhmadJunaidJ&K News urduJune 4, 2026360 Views


راہل گاندھی نے کہا کہ ’’مجھے آپ سے بہت سی باتیں کرنی تھیں… اتراکھنڈ کے موجودہ حالات پر، ریاست کے معاشی و سماجی ایشوز پر، ریاست اور آپ کے مستقبل پر، لیکن قدرت کے آگے ہم سبھی بے بس ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

i

user

google_preferred_badge

’’اتراکھنڈ کے میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں، آج میں آپ سب سے ملنا چاہتا تھا، آپ کے درمیان بیٹھ کر آپ کی باتیں سننا چاہتا تھا، آپ کی خوشی اور غم، آپ کی امیدوں اور آپ کی فکر کو سمجھنا چاہتا تھا۔ بدقسمتی سے موسم کی سنگین خرابی کے سبب ایسا ممکن نہیں ہو پایا۔‘‘ افسوس کا یہ اظہار آج کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اتراکھنڈ، خصوصاً الموڑا کی عوام سے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔

دراصل راہل گاندھی آج الموڑا کا دورہ کرنے والے تھے، لیکن خرابیٔ موسم کے سبب وہ مقررہ مقام پر پہنچ ہی نہیں پائے۔ انھوں نے اس بارے میں ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج صبح میں پنت نگر پہنچ گیا تھا۔ وہاں سے ہمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ الموڑا میں جلسۂ عام کے لیے جانا تھا، لیکن موسم کے مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے پائلٹ نے پرواز بھرنے سے صاف انکار کر دیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے آپ سے بہت سی باتیں کرنی تھیں… اتراکھنڈ کے موجودہ حالات پر، ریاست کے معاشی و سماجی ایشوز پر، ریاست اور آپ کے مستقبل پر، اور ان چیلنجز پر جن کا سامنا آج اتراکھنڈ کر رہا ہے۔ پوڑی گڑھوال میں سابق فوجیوں کے ساتھ بھی ایک اہم ملاقات اور میٹنگ طے تھی۔ ساتھ ہی کوٹدوار میں دیپک کے جِم (ورزش خانہ) جانے کا بھی پروگرام تھا۔ لیکن قدرت کے آگے ہم سبھی بے بس ہیں۔‘‘

ویڈیو پیغام میں راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ’’قدرت کے آگے ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے، اور اپنے رفیق سفر کی سیکورٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ کئی بار حالات ہماری خواہش کے مطابق نہیں ہوتے، لیکن اس سے ملاقات کی خواہش اور آپ سے قربت کم نہیں ہوتی۔‘‘ انھوں نے اپنے اس ویڈیو پیغام میں جلد ملاقات کا وعدہ بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ بہت جلد پھر اتراکھنڈ جاؤں گا۔ تب ہم جلدبازی میں نہیں، بلکہ پورا وقت نکال کر ملاقات کریں گے، بات کریں گے، آپ کی باتیں سنیں گے اور مل کر ریاست کے بہتر مستقبل کی سمت میں تبادلہ خیال کریں گے۔ جلد ہی ملاقات ہوگی۔‘‘

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...