اسی دوران امریکی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر ایک خاتون مسافر نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے، یہ جان کر بہت تکلیف ہوئی کہ وہ مذہبی رہنما تھے، وہ ایک پیروکار، مشیر اور سب سے بڑھ کر اسلام کے محافظ تھے، وہ صحیح راہ دکھا رہے تھے، وہ رہنمائی کر رہے تھے اور انہوں نے اپنی آخری سانس تک کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہ یہ بہت بڑی بات ہے اور اس سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے کہ ہمیں کسی بھی حالت میں کسی کے آگے جھکنا نہیں چاہئے۔ ہمیں صرف اللہ کے سامنے ہی سرتسلیم خم کرنا چاہئے۔






