جنگ کے دوران ایران کو ملا نیا کمانڈر اِن چیف، بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے سنبھالی کمان

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 1, 2026358 Views


آئی آر جی سی نے اتوار کو اعلان کیا کہ تجربہ کار فوجی افسر احمد وحیدی پہلے وزیر دفاع اور داخلہ تھے۔ اپنی باضابطہ تقرری سے قبل وحیدی 6 ماہ تک عبوری سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

ایران، تصویر آئی اے این ایسایران، تصویر آئی اے این ایس

i

user

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے آپریشن ’رورنگ لائن‘ کے تحت ایران کے خلاف چلائے گئے آپریشن میں جنرل محمد پاکپور سمیت ایران کے کئی سینئر لیڈران کو نشانہ بنایا ہے۔ اس درمیان ایران کو اس کا نیا کمانڈر اِن چیف مل گیا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو نیا کمانڈر اِن چیف بنایا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کورپس (آئی آر جی سی) کا نیا کمانڈر اِن چیف مقرر کیا ہے۔

آئی آر جی سی نے اتوار کو اعلان کیا کہ تجربہ کار فوجی افسر احمد وحیدی پہلے وزیر دفاع اور داخلہ تھے۔ اپنی باضابطہ تقرری سے قبل وحیدی 6 ماہ تک عبوری سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ حالانکہ ایرانی افسران کی جانب سے اب تک اس تقرری کے متعلق کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سینئر فوجی اور سیاسی لیڈران پر حال ہی میں ہوئے حملوں کے بعد ملک کے کمانڈ ڈھانچے میں بڑے بحران کے درمیان آیا ہے۔ آئی آر جی سی اسلامی جمہوریہ کے دفاع اور بیرون ملک ایران کا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے ذمہ دار ایک ایلیٹ فورس ہے۔ یہ فورس تہران کی دفاعی حکمت عملی اور علاقائی آپریشنز کا ایک اہم حصہ بنی ہوئی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے ایک ایلیمنٹری اسکول پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 148 ہو گئی ہے۔ یہ حملہ ہفتے کے روز ہوا تھا اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ اسکول پہلے فوجی اڈے کا حصہ تھا، لیکن سیٹلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دونوں جگہیں کم از کم 2016 سے ایک دوسرے سے الگ ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی بمباری کا بدلہ لینے کے لیے حملوں کا چھٹا راؤنڈ چلا رہا ہے۔ آئی آر جی سی نے اس علاقے میں اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں پر ’بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون‘ حملے کیے ہیں۔ ساتھ ہی اس نے کہا کہ 27 امریکی اڈوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی تل نوف ایئربیس، تل ابیب کے ہاکیریا میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر، اور اسی شہر میں ایک بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پر حملہ کیا گیا۔ آئی آر جی سی نے مزید کہا کہ ایرانی فوج انتقام کا ایک الگ اور سخت قدم اٹھائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...