گورداسپور میں ناکے پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں کی پراسرار موت! جسم پر ملے زخم کے نشان

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 22, 2026361 Views


دورنگلا پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر بنارسی داس نے بتایا کہ ’’متوفی اشوک کمار ہوم گارڈ تھے جبکہ گرنام سنگھ اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھے۔ دونوں کو سیکورٹی انتظامات کے تحت علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

پنجاب کے گورداسپور سے انتہائی حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کے اڈیاں علاقہ میں 22 فروری کی صبح 2 پولیس اہلکار مردہ پائے گئے اور ان کے جسم پر گولی لگنے کے نشان تھے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ دونوں جوان ڈیوٹی کے دوران ناکے پر تعینات تھے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ مرنے والوں کی شناخت گرنام سنگھ اور اشوک کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ دورنگلا پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر بنارسی داس نے بتایا کہ اشوک کمار ہوم گارڈ تھے جبکہ گرنام سنگھ اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھے۔ دونوں کو سیکورٹی انتظامات کے تحت علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔

ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ پر شائع خبر کے مطابق اتوار (22 فروری) کی صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ ناکے پر تعینات 2 جوان گولی لگنے سے زخمی حالت میں پائے گئے ہیں، بعد میں دونوں کو مرہ قرار دے دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آدتیہ موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں جوان ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ فی الحال لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال بھیجا گیا ہے، فارنزک اور تکنیکی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا ہے۔

ایس ایس پی آدتیہ نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’آج صبح ہمیں اطلاع ملی کہ فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہماری کورڈن ٹیم سمیت تکنیکی اور فارنزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے۔ ہم معاملہ کی مختلف زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کا تعلق انڈیا ریزرو بٹالین سے ہے اور دوسرے کا پی ایس ڈی سے ہے۔ تفتیش جاری ہے اور اسے انتہائی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...