
کمیشن نے بتایا کہ مغربی بنگال، اتر پردیش اور تمل ناڈو کے اعداد و شمار اس ماہ کے آخر تک جاری کیے جائیں گے۔ ملک بھر کی 12 ریاستوں میں جاری عمل کا اگلا مرحلہ اپریل میں شروع ہوگا جس کے تحت پورے ملک میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس عمل کے دوران شیڈول میں کئی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ بہار کی طرح ہی تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں نے اس عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ مہم ووٹر لسٹ کو درست اور اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ آسام میں ایس آئی آر کی جگہ نظر ثانی کا خصوصی عمل اپنایا گیا تھا جو 10 فروری کو مکمل ہوچکا ہے۔






