کراچی میں سلنڈر دھماکہ کے سبب ایک عمارت منہدم، ملبہ میں دبنے سے 16 افراد کی موت

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 19, 2026361 Views


پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 4.15 بجے سحری کے وقت پیش آیا۔ دھماکہ مبینہ طور پر گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے عمارت کی پہلی منزل پر ہوا، جس کے بعد پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

کراچی میں آج علی الصبح ایک افسوسناک سانحہ پیش آیا، جہاں گیس سلنڈر دھماکہ کے باعث ایک رہائشی عمارت منہدم ہو گئی۔ اس حادثہ کی وجہ سے کم از کم 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے پولیس اور امدادی اداروں کے حوالہ سے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق زخمیوں کو بغرض علاج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور واقعہ کی تفتیش بھی شروع ہو چکی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 4.15 بجے سحری کے وقت پیش آیا۔ دھماکہ مبینہ طور پر گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے عمارت کی پہلی منزل پر ہوا، جس کے بعد پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی۔ حادثہ سولجر بازار کے گل رعنا کالونی علاقہ میں ایک مکان میں پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبہ کے اندر دبے زخمی لوگوں کو نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 16 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 14 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

سول اسپتال میں ٹراما سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد صابر میمن کے مطابق 13 لاشیں ان کے اسپتال منتقل کی گئیں۔ دیگر زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت غیر قانونی تھی اور مختلف کمروں کو جوڑ کر اسے کھڑا کیا گیا تھا۔ علاقہ گنجان ہونے اور عمارت کے کمروں کے انتہائی تنگ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران۔پاکستان سرحد کے قریب ایک گیس پلانٹ میں بھی زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ کی آواز تقریباً 10 کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد 100 سے زائد افراد پلانٹ کے اندر پھنس گئے۔ اس بارے میں ابھی تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے، لیکن اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ خوفناک ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...