احمد آباد اور وڈودرا کے 17 اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، ای میل میں لکھا ’’گجرات بنے گا خالصتان…‘‘

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 16, 2026359 Views


اسکولوں کو موصول ہونے والی ای میل خالصتان دہشت گردوں کے نام سے بھیجی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی احمد آباد اور وڈودرا کے اسکولوں کو اس طرح کے میل موصول ہو چکے ہیں۔ وڈودرا شہر کے پولس کمشنر نرسمہا کمار نے اسکولوں کی حفاظت کا حکم دیا ہے۔ پیر کو صبح سب سے پہلے 3 اسکولوں کو ای میل کے بارے میں معلومات ملی لیکن بعد میں یہ تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی۔ جن اسکولوں کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں وہ شہر اور دیہی اضلاع میں واقع ہیں۔ میل میں دوپہر 1.11 بجے دھماکہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی ملنے پر انتظامیہ نے فوری طور پر اسکول بند کرکے پولیس کو اطلاع دی۔ وڈودرا شہر میں واقع ارمی اسکول کے ہاسٹل کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ اسکولوں میں پولیس کے اعلیٰ افسران موجود ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...