
اوکرام ابوبی سنگھ نے بدھ کو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی 62ویں برسی کے موقع پر منعقد ایک پروگرام کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی پور جیسے چھوٹے صوبے میں قانون کی حکمرانی کمزور پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے اغوا اور یرغمال بنائے جانے کے بعد مرکز اور ریاستی حکومتوں کو فوری کارروائی کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام یرغمال افراد کو جلد از جلد آزاد کرایا جائے۔ سابق وزیر اعلیٰ اوکرام ابوبی سنگھ نے سوال اٹھایا کہ آخر مرکز اور ریاستی حکومتیں خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں حکومتوں کا رویہ سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔






