
پروگرام ’دنیا مرے آگے‘ کی 16ویں قسط میں ’قومی آواز‘ کے ڈیجیٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے عالمی سیاست کے ماہر تجزیہ نگار سوربھ کمار شاہی سے امریکہ و ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بارے میں جامع گفتگو کی۔ سوربھ کمار شاہی نے امریکہ میں رواں سال ہونے والے انتخابات سے متعلق بھی کچھ اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ علاوہ ازیں انھوں نے میانمار میں ہونے والے انتخابات اور ملک کے مستقبل پر مختصراً اپنی رائے پیش کی۔






