
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کی گئی پیشین گوئی کے مطابق دہلی-این سی آر میں 26 جنوری تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پورے دن موسم خشک رہے گا۔ دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنے کی تیاری کرنے والوں کے لیے یہ بڑی راحت والی بات ہے۔ حالیہ بارش کے بعد موسم اس وقت مستحکم ہے۔ تاہم 27 جنوری کو بارش کا امکان ہے۔ اگرچہ بارش کے بعد شدید کہرے میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم صبح اور شام میں ہلکا کہرا اور اسموگ اب بھی برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے صبح 6 بجے سے 10 بجے کے درمیان حد بصارت متاثر ہوگی۔ اس لیے گاڑی ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رفتار کی حد کا خیال رکھیں۔




