
وزیر اعظم کے دورہ سے قبل چنئی میں این ڈی اے لیڈروں کی میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ پلانی سوامی کی رہائش گاہ پر ہوئی اور اس میں بی جے پی ایم ایل اے وناتھی سری نواسن بھی موجود تھے۔ اس سے یہ واضح ہو گیا کہ پلانی سوامی اتحاد میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔وناتھی سری نواسن نے کہا کہ پلانی سوامی این ڈی اے کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں اور پیوش گوئل ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم مودی کی مدورائی ریلی تمل ناڈو کے انتخابات میں بڑی تبدیلی لائے گی۔





