’اب تک وزیر کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری کیوں نہیں دی؟‘ سپریم کورٹ کا مدھیہ پردیش حکومت سے سوال

AhmadJunaidJ&K News urduJanuary 19, 2026362 Views


قابل ذکر ہے کہ مئی 2025 میں ’آپریشن سندور‘ کے بعد کرنل صوفیہ قریشی سرخیوں میں آئی تھیں۔ 11 مئی 2025 کو اندور کے پاس ایک جلسۂ عام میں وزیر کنور وجے شاہ نے متنازعہ تبصرے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’دہشت گردیوں نے ہماری بہنوں کا سندور مٹایا۔ مودی جی نے ان کی بہن کو بھیج کر انہیں سبق سکھایا۔ انہوں نے ہمارے ہندوؤں کو بے عزت کیا، مودی جی نے ان کی ہی ایک بہن کو ان کے گھروں میں مارنے کے لیے بھیج دیا۔‘‘ تنازعہ بڑھنے کے بعد وزیر نے معافی مانگی تھی۔ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، جہاں عدالت نے وجے شاہ کی آن لائن معافی کو ناکافی اور ’مگرمچھ کے آنسو‘ قرار دیا تھا۔ عدالت نے اسے قومی شرمندگی قرار دیتے ہوئے ایس آئی ٹی کی جانچ کا حکم دیا تھا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...