پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 28 جنوری سے ہوگا شروع، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے دی جانکاری

AhmadJunaidJ&K News urduJanuary 9, 2026362 Views


کرن رجیجو نے مطلع کیا کہ ’’مرکزی حکومت کی سفارش پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بجٹ اجلاس 2026 کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی نشسست بلانے کو منظوری دے دی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پارلیمنٹ ہاؤس/ سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>پارلیمنٹ ہاؤس/ سوشل میڈیا</p></div>

i

user

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ’بجٹ اجلاس 2026‘ کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی نشست طلب کیے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ اس منظوری کے بعد پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 28 جنوری سے شروع ہونے کا راہ ہموار ہو گیا ہے۔ 28 جنوری سے یہ بجٹ اجلاس شروع ہوگا جو کہ 2 اپریل تک جاری رہے گا۔

اس سلسلے میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کر اہم اطلاع سبھی کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ اجلاس 2 مراحل میں منعقد ہوگا۔ پہلا مرحلہ 28 جنوری سے 13 فروری تک چلے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ 9 مارچ سے 2 اپریل تک ہوگا۔ کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مرکزی حکومت کی سفارش پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بجٹ اجلاس 2026 کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی نشسست بلانے کو منظوری دے دی ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران پہلے دن دونوں ایوانوں کی مشترکہ نشست میں صدر جمہوریہ کا خطاب ہوتا ہے، جس کے بعد اقتصادی سروے پیش کیا جاتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کی روایت کے مطابق، اس کے اگلے دن، یعنی یکم فروری کو بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔ پہلے مرحلہ میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک اور بجٹ پر بحث ہوتی ہے۔ اس کے بعد وقفہ کے دوران پارلیمانی کمیٹیاں وزارت وار بجٹ پر تفصیلی غور و خوض کرتی ہیں۔ دوسرے مرحلہ میں مالی بل اور گرانٹس کے مطالبات پر بحث کی جاتی ہے اور انہیں منظور کیا جاتا ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...