
الیکشن کمیشن کے افسران کے مطابق جن ووٹروں کے نام فہرستوں سے نکالے گئے ہیں، انہیں غیر حاضر، منتقل شدہ، فوت شدہ یا دوہرے اندراج کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ ایک معمول کا انتظامی عمل ہے، جس کا مقصد ووٹر فہرستوں کو درست اور تازہ رکھنا ہے تاکہ آئندہ انتخابات شفاف انداز میں منعقد ہو سکیں۔
کمیشن کے پہلے جاری کردہ رجحانات کے مطابق ایس آئی آر کے تحت شہری علاقوں میں شمار کے فارم جمع کرنے کی شرح دیہی علاقوں کے مقابلے میں خاصی کم رہی ہے۔ اس صورتحال نے بھی کئی مقامات پر فہرستوں میں بڑی تعداد میں نام خارج ہونے میں کردار ادا کیا ہے۔






