
موجودہ حالات میں چاندی کی قیمت میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ پچھلے ہفتے کے صرف 4 کاروباری دنوں میں چاندی کی قیمت 32,000 روپئے فی کلوگرام سے زیادہ بڑھ گئی تھی۔ دریں اثنا جیسے ہی پیر کو ملٹی کموڈٹی ایکسچینج میں ٹریڈنگ شروع ہوئی، چاندی کی قیمت 2,39,787 کے پچھلے بند کے مقابلے میں 2,54,174 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس طرح یہ قیمتی شئے کھلنے کے ساتھ ہی 14,387 روپئے تک مہنگی ہو گئی۔






