
دوسری جانب کئی سماجی تنظیموں نے بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی کلدیپ سینگر کے خلاف ہفتے کو دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور متفقہ طور پر سپریم کورٹ سے متاثرہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ کانگریس لیڈر ادت راج بھی جنتر منتر پہنچے اور کہا کہ کانگریس پارٹی متاثرہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ سے متاثرہ کو انصاف ملے گا۔ ادت راج نے یہ بھی کہا کہ یہ انتہائی حیران کن ہے کہ سنگین جرم کے مرتکب شخص کو سینئر لیڈروں کی حمایت حاصل ہے۔





