
مرکزی وزیر نے لوک سبھا میں یہ بھی بتایا کہ او ٹی ٹی مواد سے منسلک شکایتوں کے ازالہ کے لیے 3 درجہ کا نظام بنایا گیا ہے:
پلیٹ فارم خود سیلف-ریگولیشن کرتے ہیں۔
براڈ کاسٹر کا سیلف-ریگولیٹری تنظیم۔
مرکزی حکومت کا اوورسائٹ میکنزم۔
حکومت کے مطابق او ٹی ٹی مواد سے متعلق موصول شدہ شکایات آئی ٹی قانون 2021 کے تحت پہلے درجہ یعنی متعلقہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو بھیجی جاتی ہیں۔ تاکہ وہ اپنے قانونی عمل کے تحت ضروری کارروائی کر سکیں۔






