یوگی حکومت کی مقدمہ واپسی کی عرضی کو گورنر کی منظوری، سِول سوسائٹی حیران

AhmadJunaidJ&K News urduDecember 16, 2025365 Views


اتر پردیش میں اخلاق لنچنگ کیس ایک بار پھر بحث کے مرکز میں ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اس مقدمے کو واپس لینے کی درخواست پر گورنر کی منظوری کے بعد ماہرین قانون اور سِول سوسائٹی کے حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ حکومت کے اس قدم کو انصاف کے عمل پر براہِ راست ضرب قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی ہفتے اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کی فاسٹ ٹریک کورٹ 2015 کے دادری لنچنگ کیس میں تمام ملزمین کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی سرکاری عرضی پر اپنا فیصلہ سنانے والی ہے۔ ریاستی حکومت کے خصوصی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس سلسلے میں گورنر کی اجازت حاصل کر لی گئی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...