
کرن بیدی کا کہنا ہے کہ ہر سال آلودگی کا بحران اس لیے پیدا ہوتا ہے کہ کہ حکومت فوری اقدامات پر انحصار کرتی ہیں، جیسے اسماگ ٹاور اور آڈ-ایون۔ اسی طرح کئی ایجنسیوں کے درمیان ذمہ داری تقسیم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں، صنعتی، تعمیراتی دھول اور پرالی جیسے آلودگی کے بڑے ذرائع کو مؤثر طریقے سے کنڑول نہیں کیا جاتا۔ ساتھ ہی طویل مدتی منصوبوں کے مقابلہ میں قلیل مدتی سیاسی فوائد فوقیت پا جاتے ہیں۔ جبکہ صحیح معنوں میں بہتری کے لیے مضبوط نفاذ، صاف توانائی اور ٹرانسپورٹ میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔






