دہلی میں ’ٹھک ٹھک گینگ‘ کے دو ارکان گرفتار، لیپ ٹاپ اور اسکوٹی سمیت چوری کا سامان برآمد

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 28, 2025363 Views


پولیس کے مطابق یہ گینگ دہلی کے جنوب، جنوب مشرقی اور جنوب مغربی حصوں میں لوٹ، اسنیچنگ، چوری، دھوکہ دہی اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج متعدد مقدمات میں پہلے بھی ملوث رہا ہے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دونوں ارکان اب تک مختلف تھانوں میں درج کم از کم 15 مقدمات کا حصہ رہ چکے ہیں۔

پولیس کارروائی کا آغاز 21 نومبر کی ایک واردات کے بعد ہوا، جب ایک شکایت گزار خاتون نے بتایا کہ وہ اوکھلا سے دوارکا اپنی گاڑی سے جا رہی تھیں۔ رِنگ روڈ پر حیات ہوٹل کے قریب دو نوجوان اسکوٹی پر آئے اور گاڑی میں خرابی کا اشارہ دے کر انہیں رکنے پر مجبور کیا۔ جیسے ہی وہ گاڑی سے اتریں، ان میں سے ایک نوجوان تیزی سے کار میں رکھا کالا بیگ اٹھا کر اسکوٹی سمیت فرار ہو گیا۔ معاملہ سنگین ہونے کے سبب فوری طور پر ایف آئی آر درج کی گئی اور تفتیش شروع کر دی گئی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...