
اس حادثہ کے تعلق سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ تیجس طیارہ کا پائلٹ ہوا میں کرتب دکھا رہا تھا اور اچانک توازن بگڑنے سے یہ حادثہ ہو گیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید ایندھن کے رساؤ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ اس سلسلے میں ہندوستانی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ان کا ایک تیجس طیارہ دبئی ایئر شو-25 میں حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ حادثہ کے بارے میں حقائق کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ جیسے ہی تفصیلات سامنے آئیں گی، مطلع کیا جائے گا۔ سبھی جانکاریاں صرف تصدیق کے بعد ہی جاری کی جائیں گی۔ فضائیہ نے یہ بھی بتایا کہ حادثہ میں پائلٹ کو سنگین چوٹیں آئیں، جس سے ان کی موت ہو گئی۔






