
واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے سخت ٹیرف اقدامات کے خلاف قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ قرارداد 51 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے منظور ہوئی، جس میں صدر ٹرمپ کی اپنی ریپبلکن پارٹی کے چار اراکین نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔
یہ سینیٹ کی رواں ہفتے تیسری ووٹنگ تھا جس میں صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کو چیلنج کیا گیا۔ طویل عرصے سے ان ٹیرف پالیسیوں پر امریکہ کے اندر اور بیرونِ ملک تنقید کی جاتی رہی ہے۔ قرار داد اگرچہ علامتی نوعیت کی ہے، تاہم یہ ریپبلکن پارٹی کے اندر بڑھتے اختلافات اور صدر ٹرمپ کے یکطرفہ اختیارات کے استعمال پر عدم اطمینان کو ظاہر کرتی ہے۔






