
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد واشنگٹن ڈی سی سے لندن تک سڑکوں پر اترے۔ یہ احتجاج، جسے “نو کنگس” یعنی ’کوئی بادشاہ نہیں ‘کا نام دیا گیا ہے، ڈونالڈ ٹرمپ کی امیگریشن، تعلیم اور سیکیورٹی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہا ہے۔ منتظمین کے مطابق، امریکہ اور دنیا بھر میں 2,600 سے زیادہ’’نو کنگس‘‘احتجاج ہو رہے ہیں۔ لندن میں امریکی سفارت خانے کے باہر بھی سینکڑوں افراد جمع ہوئے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج ٹرمپ کے آمرانہ رجحانات کے خلاف مزاحمت ہے۔






