
اسی طرح، دہلی کے رگھوبیر نگر میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے ایک مٹھائی کے گودام پر چھاپہ مار کر تقریباً 2500 کلو کلاکند اور مِلک کیک ضبط کیا جو مضر کیمیکل سے تیار کیا گیا تھا۔ مظفرنگر میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے 8 اکتوبر سے مہم چلا کر 66 اشیاء کے نمونے لیے، 13 کوئنٹل نقلی سامان ضبط کیا اور 28 کوئنٹل ملوث ماوہ و پنیر تلف کیا۔
غازی آباد میں بھی محکمے نے سخت نگرانی شروع کر دی ہے۔ مٹھائی، دودھ، ماوہ اور پنیر کے جعلی سپلائرز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ عوامی صحت کو لاحق خطرات سے بچایا جا سکے۔
ان کارروائیوں سے واضح ہے کہ دیوالی کے موقع پر ملاوٹ خوروں پر انتظامیہ کی گہری نظر ہے اور فوڈ سیفٹی محکمے کی یہ مہم عوام کو محفوظ، صاف اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔






