
تیجسوی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بی جے پی اور جنتا دل یو کے درمیان پیدا تلخیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک ایسا اشارہ دیا جو حیران کرنے والا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’این ڈی اے میں نتیش کمار کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ ان کی ایک بھی مشترکہ پریس کانفرنس نہیں ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ چہرے سے متعلق کوئی آفیشیل اعلان بھی نہیں ہوا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہم شروع سے ہی کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی والے نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ نہیں بنانے والے ہیں۔ بی جے پی نتیش کمار کو دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنائے گی، اور اس کی تصدیق امت شاہ نے کر دی ہے۔‘‘ تیجسوی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انتخاب کے بعد بی جے پی والے جنتا دل یو کو بھی ختم کر دیں گے۔ پارٹی کا وجود ہی ختم ہو جائے گا۔





