11 ہولڈنگ سنٹرس میں 99 خواتین اور 88 بچوں سمیت 335 لوگ زیر حراست، 3-ڈی پالیسی کا اثر

AhmadJunaidJ&K News urduMay 29, 2026365 Views


ہولڈنگ سنٹرس الگ الگ پولیس ضلعوں اور انتظامی ضلعوں میں آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔ ان میں بروئی پور، سندربن، بشیر ہاٹ، بونگاؤں، باراسات، مرشد آباد، جنگی پور اور کرشنا نگر شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>مغربی بنگال میں ایک ہولڈنگ سنٹر کا نظارہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>مغربی بنگال میں ایک ہولڈنگ سنٹر کا نظارہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

google_preferred_badge

مغربی بنگال کی نومنتخب بی جے پی حکومت نے غیر قانونی دراندازوں کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے ریاست بھر میں 11 ’ہولڈنگ سنٹر‘ قائم کیے ہیں۔ حکومت کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق ان سنٹرس میں مجموعی طور پر 335 مشتبہ افراد کو رکھا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام کارروائیاں ریاست کی ’ڈیٹیکٹ، ڈیلیٹ اینڈ ڈیپورٹ‘ پالیسی کے تحت کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی شناخت کر کے انہیں واپس بھیجنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی 24 پرگنہ ضلع کا بشیرہاٹ علاقہ، جو بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ہے، وہاں سب سے زیادہ مشتبہ افراد کی شناخت ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق یہاں بنگلہ دیشی شہریوں اور روہنگیا برادری کے افراد کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ہولڈنگ سینٹر مختلف پولیس اور انتظامی اضلاع میں قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں بروئی پور، سندربن، بشیرہاٹ، بونگاؤں، باراسات، مرشد آباد، جنگی پور اور کرشنا نگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مالدہ، کوچ بہار اور جنوبی دیناج پور اضلاع میں بھی ایسے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مراکز میں مجموعی طور پر 335 افراد موجود ہیں، جن میں 148 مرد، 99 خواتین اور 88 بچے شامل ہیں۔ ان تمام افراد کی شناخت اور دستاویزات کی جانچ کا عمل جاری ہے۔ ریاستی محکمۂ داخلہ کی جانب سے جاری حکم میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو اس وقت تک رکھنے کے لیے ضروری ڈھانچہ تیار رکھا جائے جب تک ان کی ملک بدری کا عمل مکمل نہ ہو جائے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال حکومت اور انتظامیہ نے مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کے لیے مہم تیز کر دی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ علاقہ واقع حکیم پور چیک پوسٹ پر منگل کی صبح بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی مرد اور خواتین پہنچے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سے کئی افراد طویل عرصہ سے بنگال کے مختلف حصوں میں مقیم تھے۔ حالیہ دنوں میں دراندازوں کو پکڑنے، ان کی شناخت کرنے اور واپس بھیجنے کی کارروائیوں کی خبروں کے بعد سرحدی علاقوں میں بھیڑ بڑھ گئی ہے۔ انتظامیہ اب دستاویزات کی جانچ کر رہی ہے اور مشتبہ افراد کو ہولڈنگ سینٹرس میں بھیجا جا رہا ہے۔

اس درمیان مالدہ ضلع اس کارروائی کا ایک بڑا مرکز بن کر سامنے آیا ہے۔ یہاں انگلش بازار علاقہ کے چندن پارک میں پہلا ہولڈنگ سینٹر شروع کیا گیا ہے۔ فی الحال وہاں 9 مشتبہ بنگلہ دیشی شہریوں کو رکھا گیا ہے، جن میں 3 خواتین اور 6 نابالغ شامل ہیں۔ ان افراد کو گاجول تھانہ علاقہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سینٹر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور پولیس کے ساتھ سول ڈیفنس اور دیگر اہلکار 24 گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں افراد کی شناخت اور دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے، اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...