چین میں موسم کی تباہ کاری، بیجنگ میں شدید بارش اور سیلاب سے 34 اموات، 80 ہزار لوگوں نے چھوڑا گھر

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 29, 2025359 Views


چینی صدر شی جن پنگ نے افسروں کو لاپتہ کی تلاش اور بچاؤ کے لیے سرگرم رہنے اور منتقل لوگوں کو مناسب طور سے آباد کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کی ہدایت دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب/ایکس</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب/ایکس</p></div>

ویڈیو گریب/ایکس

user

چین کی راجدھانی بیجنگ میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ شمالی باہری علاقے میں کئی دنوں سے ہو رہی بارش میں کم سے کم 34 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں چینی میڈیا کے مطابق راجدھانی میں 80000 سے زیادہ لوگوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ درجنوں سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں اور 136 گاؤں کی بجلی گُل ہو گئی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے افسروں کو لاپتہ کی تلاش اور بچاؤ کے لیے سرگرم رہنے، منتقل لوگوں کو مناسب طور سے آباد کرنے اور لوگوں کی جان بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سرکاری نیوز چینل نے بتایا کہ بیجنگ کے بُری طرح متاثر میون ضلع میں 28  اور یان کنگ میں 2 لوگوں کی نصف رات تک موت ہو چکی ہے۔ چینی راجدھانی میں رات بھر بارش ہوئی۔ پیر کو آئی خبروں میں کہا گیا ہے کہ شدید بارش اور سیلاب میں 4 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ 8 دیگر ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ کئی متاثرین ہیبئی صوبہ میں ہوئے لینڈ سلائڈ میں پھنس گئے تھے، اس سے طوفان سے مرنے والوں کی تعداد کم سے کم 34 ہو گئی ہے۔

بیجنگ کے باہری ضلعوں اور شہر تیانجن سے 40000 سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا۔ واضح رہے کہ افسروں نے بیجنگ کے دیہی میون ضلع میں ایک آبی ذخائر سے پانی چھوڑا، جو 1959 میں اس کی تعمیر کے بعد سے اپنی انتہائی سطح پر تھا۔ افسروں نے لوگوں کو ندیوں کے نچلے علاقوں سے دور رہنے کی صلاح دی ہے کیونکہ ان کی آبی سطح تیزی سے بڑھ رہی تھی اور شدید بارش امکان تھا۔

لوان پنگ کاؤنٹی کی سرحد سے ملحق میون ضلع میں شدید بارش کی وجہ سے کاریں بہہ گئیں اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔ چین کی ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم لی کیانگ نے پیر کو کہا کہ میون میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔

 سینٹرل بیجنگ سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال-مشرق میں واقع تائی شیتون شہر میں اکھڑے ہوئے پیڑوں کے ڈھیر لگے ہیں اور ان کی ننگی جڑیں باہر دکھائی دے رہی ہیں۔ سڑکیں پانی سے بھری ہوئی تھیں اور دیواروں پر اوپر تک کیچڑ جما ہو گیا تھا۔ سیلاب نے اچانک دستک دی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پوری جگہ پانی بھر گیا۔

بیجنگ میں آج سب سے تیز بارش ہونے کی امید تھی۔ کچھ علاقوں میں 30 سینٹی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔ سی سی ٹی وی نے بتایا کہ بیجنگ کے ضلعوں سے 30000 سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا ہے جن میں میون سے تقریباً 6400 لوگ شامل ہیں جہاں آبی ذخائر واقع ہے۔

چینی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ہیبئی کو 50 ملین یوآن (تقریباً 7 ملین امریکی ڈالر) بھیجے ہیں اور متاثرہ شہروں جن میں چینگدے، باؤڈنگ اور جھانگ جیا کو شامل ہیں، کی مدد کے لیے ایمرجنسی ریسپانڈرس کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم بھیجی ہے۔ بیجنگ اور ہیبئی کو 2023 میں بھی شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...