پٹنہ: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ری پوسٹ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے پٹنہ میں منعقدہ روزگار میلہ میں نوجوانوں کے جمِ غفیر کو بی جے پی کی پالیسیوں کی ناکامی کا ثبوت قرار دیا۔
کھڑگے نے لکھا، ’’بہار میں انڈین یوتھ کانگریس کے مہا روزگار میلے میں امنڈا عوامی سیلاب اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی اور اس کے موقع پرست اتحادیوں نے بہار کے نوجوانوں کو بے روزگاری کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔‘‘