وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ میں پیش آیا دردناک حادثہ، مزدوروں پر گرا پگھلا ہوا اسٹیل، 8 کی موت اور متعدد زخمی

AhmadJunaidJ&K News urduJune 8, 2026358 Views


وشاکھا پٹنم پلانٹ سرکل کے انسپکٹر کیشو راؤ کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور زخمیوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر (ویڈیو گریب)</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر (ویڈیو گریب)</p></div>

i

user

google_preferred_badge

آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم واقع نیشنل اسپات نگم لمیٹڈ (ویزاگ اسٹیل پلانٹ) میں پیر کو ایک دردناک حادثہ پیش آیا، جس میں کم از کم 8 مزدوروں کی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کرین کی مدد سے لے جائے جا رہے بکٹ سے انتہائی گرم پگھلا ہوا اسٹیل (مولٹن آئرن) اچانک مزدوروں پر گر گیا۔

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت پگھلا ہوا اسٹیل تقریباً 1600 ڈگری سیلسیس کے انتہائی بلند درجہ حرارت پر تھا۔ ریاستی وزیر اعلیٰ این چندربابو نائیڈو نے اس حادثے پر دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جائے وقوعہ پر موجود افسران سے فون پر بات کی اور لوگوں کی موت پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ افسران نے وزیر اعلیٰ کو وہاں کے موجودہ حالات اور جاری امدادی کاموں کی معلومات فراہم کیں۔ وزیر اعلیٰ نے تمام سرکاری محکموں کو مل کر کام کرنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ بچاؤ اور امدادی کام تیزی اور صحیح طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ حادثے کے بعد پلانٹ کے احاطے میں افراتفری مچ گئی اور ملازمین اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسٹیل پلانٹ کے افسران اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی۔ وشاکھا پٹنم پلانٹ سرکل کے انسپکٹر کیشو راؤ کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور زخمیوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...