’وزیر اعلیٰ نتیش کمار بصیرت سے محروم، عوام کی امیدیں مہاگٹھ بندھن کے منشور سے وابستہ‘ مکیش سہنی کا بیان

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 29, 2025365 Views


پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے دوران مہاگٹھ بندھن کے رہنما اور وکاس شیل انسان پارٹی کے سربراہ مکیش سہنی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر سخت حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کے پاس بہار کے ترقی کے لیے کوئی بصیرت (وژن) نہیں ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ بیس برسوں میں نتیش کمار نے اقتدار میں رہتے ہوئے وہ کام نہیں کیا جو بہار کے عوام کی زندگی بدل سکتا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہاگٹھ بندھن کا منشور بہار کے عوام کی امید بن چکا ہے اور اگر ان کی سرکار بنی تو وہ ہر قیمت پر ان وعدوں کو پورا کریں گے۔ سہنی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صوبے کا کوئی بھی شخص ترقی سے محروم نہ رہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...