نیدرلینڈ کے خلاف لاپروا نظر آئی ہندوستانی ٹیم، 5 کیچ چھوٹنے کے باوجود 17 رنوں سے ملی جیت

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 18, 2026360 Views

ہندوستان نے نیدرلینڈ کے سامنے جیت کے لیے 20 اوورس میں 194 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ مہمان ٹیم نے کئی کیچ چھوٹنے کے بعد جیت کے بہت قریب ضرور پہنچ گئی، لیکن 20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 176 رن ہی بنا پائی

ہندوستانی ٹیم فتح کے بعد جشن مناتی ہوئی، تصویر ’ایکس‘ @BCCI

ہندوستانی ٹیم فتح کے بعد جشن مناتی ہوئی، تصویر ’ایکس‘ @BCCI

i

user

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ میں 17 رنوں سے جیت ضرور حاصل کر لی، لیکن 5 کیچ چھوڑا جانا فکر کا باعث بن گیا۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کئی مواقع پر لاپروا دکھائی دی، ورنہ جیت کا فرق بہت بڑا ہو سکتا تھا۔ پھر بھی ہندوستانی ٹیم گروپ اسٹیج میں کھیلے گئے اپنے سبھی میچ جیت کر اول مقام پر ہے۔ اب سپر-8 میں ہندوستان کو جنوبی افریقہ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے مد مقابل ہونا ہے۔

ہندوستان نے آج پہلے بلے بازی کی اور نیدرلینڈ کے سامنے جیت کے لیے 194 رنوں کا ہدف رکھا۔ اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے 20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 176 رن بنا لیے تھے۔ ہندوستان کی طرف سے ورون چکرورتی اور شیوم دوبے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ چکرورتی نے 3 وکٹ لیے، جبکہ دوبے کو 2 وکٹ ملے۔ 1-1 وکٹ جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا کے حصے میں آئے۔

نیدرلینڈس کے خلاف شیوم دوبے نے گیندبازی میں تو اپنا زور دکھایا ہی، لیکن اس سے قبل انھوں نے اپنی بلے بازی سے مہمان ٹیم کے گیندبازوں کو پریشان کیا۔ انھوں نے 31 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے طوفانی انداز میں 66 رن بنائے۔ وہ ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ثابت ہوئے۔ اس بہترین اننگ کے لیے انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے 34، تلک ورما نے 31 اور ہاردک پانڈیا نے 30 رنوں کا تعاون کیا۔ سلامی بلے باز ابھشیک شرما آج ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ایشان کشن بدقسمت رہے، جنھوں نے محض 7 گیندوں میں 18 رن بنائے اور ایک گیند ان کے بلے سے لگ کر عجیب و غریب طریقے سے وکٹ کی طرف چلی گئی۔ بہرحال، آخر میں تیزی سے بنائے گئے رنوں کی بدولت ہندوستانی ٹیم 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 193 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ نیدرلینڈ کی طرف سے گیندبازی میں لوگان وین بیک نے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے۔ 2 وکٹ آرین دَت اور ایک وکٹ کائل کلین کو ملے۔

نیدرلینڈ کی طرف سے بلے بازی میں سب سے زیادہ 33 رن بیس ڈی لیڈے نے بنائے۔ بیشتر بلے بازوں نے 20 سے زائد رنوں کا تعاون کیا، لیکن کوئی بھی بڑی اننگ نہیں کھیل پایا۔ نیدرلینڈ کے بلے بازوں کا اگر 5 کیچ نہیں چھوٹتا تو حالت مزید خستہ ہو سکتی تھی۔ یہ کیچ اکشر پٹیل، ابھشیک شرما، واشنگٹن سندر، سوریہ کمار یادو اور تلک ورما کے ذریعہ چھوڑے گئے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ نیدلینڈ 176 رن تک پہنچ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...