نمیشا پریا کی سزائے موت پر مداخلت کی عرضی، سپریم کورٹ نے سماعت جنوری 2026 تک کی ملتوی

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 16, 2025370 Views


نئی دہلی: یمن میں سزائے موت پانے والی ہندوستانی نرس نمیشا پریا کے معاملے میں جمعرات کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے واضح کیا کہ اب اس معاملے کی اگلی سماعت جنوری 2026 میں ہوگی۔

عدالت میں پیش ہونے والے اٹارنی جنرل آر وینکٹارمنی نے بنچ کو بتایا کہ حال ہی میں اس کیس میں ایک نیا ثالث (مِڈی ایٹر) سامنے آیا ہے، جو دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کے عمل کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی منفی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے، اس لیے عدالت کو مزید وقت دینا مناسب ہوگا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...