نائب صدر کا انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری، وزیر اعظم مودی، سونیا گاندھی، راہل-پرینکا نے ڈالا ووٹ

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 9, 2025405 Views


انتخابی مقابلہ این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن اور انڈیا بلاک کے امیدوار بی. سدرشن ریڈی کے درمیان ہے۔ لوک سبھا کے 542 اور راجیہ سبھا کے 239 ارکان سمیت کل 781 اراکین پارلیمنٹ کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔

آخری اطلاع موصول ہونے تک 528 ارکان پارلیمنٹ ووٹ ڈال چکے تھے، جو کل ووٹروں کا تقریباً 67 فیصد ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر دن بھر سیاسی گہما گہمی کا ماحول رہا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر کھڑگے اور بی جے پی رہنما نتن گڈکری ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے دکھائی دیے، جس نے سیاسی ماحول میں ہلکی سی گرمجوشی پیدا کی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...