مودی حکومت نے خواتین ریزرویشن کو جس طرح پیش کیا، اس کا پاس ہونا ممکن ہی نہیں تھا: پرینکا گاندھی

AhmadJunaidJ&K News urduApril 17, 2026359 Views


پرینکا گاندھی نے برسراقتدار طبقہ کو نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ جنھوں نے ہاتھرس میں کچھ نہیں کیا، اناؤ میں کچھ نہیں کیا، منی پور میں کچھ نہیں کیا، اب یہ لوگ خواتین مخالف ذہنیت کی بات کریں گے؟

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

i

user

لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن سے متعلق آئین ترمیمی بل گرنے کے بعد پرینکا گاندھی نے میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ جس طرح یہ بل لایا گیا تھا، اسے پاس کرانا ممکن ہی نہیں تھا۔ لوک سبھا کی کارروائی ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ احاطہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے خواتین ریزرویشن کو جس طرح سے پیش کیا، اس کا پاس ہونا ناممکن تھا۔‘‘

کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی حکومت نے خواتین ریزرویشن کو حد بندی اور پرانی مردم شماری سے جوڑنے کا کام کیا، جس میں او بی سی طبقہ شامل نہیں تھا۔ ہم کبھی اس سے متفق نہیں ہو سکتے۔ آج جو ہوا، وہ ملک کی جمہوریت اور اس کی سالمیت کے لیے بہت بڑی جیت ہے۔‘‘ برسراقتدار طبقہ کے ذریعہ اپوزیشن پارٹیوں کو خواتین مخالف بتائے جانے پر پرینکا نے سخت رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ جنھوں نے ہاتھرس میں کچھ نہیں کیا، جنھوں نے اناؤ میں کچھ نہیں کیا، جنھوں نے منی پور میں کچھ نہیں کیا، جنھوں نے خواتین پہلوانوں کے لیے کچھ نہیں کیا، اب یہ لوگ خواتین مخالف ذہنیت کی بات کریں گے؟

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی پارلیمنٹ احاطہ میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے خواتین ریزرویشن بل پر مودی حکومت کی ناکامی سے متعلق اپنی رائے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ خواتین ریزرویشن بل نہیں تھا، یہ ہندوستان کے سیاسی و انتخابی اسٹرکچر کو بدلنے کی کوشش تھی، آئین پر حملہ تھا۔ ہم نے اسے روک دیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں وزیر اعظم سے کہنا چاہتا ہوں، اگر آپ خواتین ریزرویشن بل لانا چاہتے ہیں تو 2023 کا خواتین ریزرویشن بل آج سے نافذ کر دیجیے۔ پورا اپوزیشن آپ کو 100 فیصد حمایت کرے گا۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’اگر ایسا کیا گیا تو ہم خواتین ریزرویشن بل فوراً نافذ کروا دیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...