
قابل ذکر ہے کہ منی پور میں دو سال سے زیادہ عرصے سے امن واپس نہیں آیا ہے۔ مئی 2023 میں شروع ہونے والے میتی اور ککی برادریوں کے درمیان نسلی تنازعہ میں کم از کم 260 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں اور ریلیف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ اس سال فروری میں، ریاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تشدد کے درمیان، اس وقت کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے استعفیٰ دے دیا، جس کے نتیجے میں ریاست میں صدر راج نافذ ہوگیا۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)






