
خبر کے مطابق اس پورے عمل کے دوران دہلی حکومت نےآئی آئی ٹی کانپور کو 37,93,420 روپے دیئے۔ اس کے علاوہ ٹھیکہ نامنیشن بنیاد پر دیا گیا یعنی بغیر ٹینڈر کابینہ کی منظوری سے (جی ایف آر رول 194کےتحت) لیکن خرچ کی آئٹم وائز تفصیل(ہوائی جہاز کا خرچ، کیمیکل، افرادی قوت وغیرہ) دینے سے انکار کر دیا گیا۔ تجارتی رازداری کا حوالہ دیتے ہوئے انوائس یا بل کی کاپی فراہم نہیں کی گئی۔ کابینہ نوٹ، ورک آرڈرز اور ایم او یو جیسے دستاویزات چھپائے گئے۔ آئی آئی ٹی کانپور نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک تحقیقی کانٹریکٹ ہے جس میں تکنیکی اور دانشورانہ املاک کی حساس معلومات ہیں، اس لیے وہ اسے ظاہر نہیں کریں گے۔






