مدھیہ پردیش میں کف سیرپ سے مزید دو اور بچوں کی موت، ہلاک شدگان کی تعداد 22 تک پہنچی

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 9, 2025367 Views


مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں کف سیرپ کولڈرف کے باعث بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ کڈنی کے انفیکشن اور اس کے فیل ہونے کی وجہ سے 2 اور معصوم بچوں کی موت ہو گئی، جس سے ریاست میں مرنے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع ایڈیشنل کلکٹر دھیرندر سنگھ نے جمعرات کو دی۔

مرنے والے بچوں میں 5 سالہ وشال اور 4 سالہ مینک سوریہ ونشی شامل ہیں، جن کا علاج ناگپور، مہاراشٹر کے اسپتال میں چل رہا تھا۔ دونوں بچے چھندواڑہ کے پراسیا قصبے کے رہائشی تھے۔ ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ مرنے والے بچوں کی مجموعی تعداد اب 22 تک پہنچ گئی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...