
انہوں نے کہا کہ ان حالات کے پیش نظر جمعیۃ علماء ہند نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک تفصیلی مکتوب ارسال کیا ہے جس میں قتل کے مقدمہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات، اصل مجرموں کو قرار واقعی سزا، فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت انگیز سرگرمیوں کی روک تھام، متاثرہ خاندانوں کی محفوظ واپسی اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مکتوب میں آتش زنی، توڑ پھوڑ اور مذہبی مقامات پر حملوں کی آزادانہ تحقیقات کرانے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مقتول کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔






