
عدالت نے کہا کہ قوانین اور ان کی تشریح آئین کے بنیادی اصولوں مساوات، وقار اور فرد کی آزادی کے مطابق ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ نے روشن آرا کے سابق شوہر کو حکم دیا کہ وہ 7 لاکھ روپے اور 30 گرام سونے کے مساوی رقم براہِ راست خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔ اگر وہ اس حکم کی تعمیل میں تاخیر کرے تو عدالت نے 9 فیصد سالانہ سود عائد کرنے اور تعمیل کا حلفی بیان جمع کروانے کا پابند کیا۔
فیصلے میں عدالت نے تاکید کی کہ قانون کی تشریح کرتے وقت سماجی حقیقت، خواتین کے تجربات اور ان کی عزت و معاشی خودمختاری کو فوقیت دی جائے تاکہ قانون صرف الفاظ تک محدود نہ رہے بلکہ عملی تحفظ فراہم کرے۔






