
واردات کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر انجو پون بھدوریا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ واہنی سنگھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انتظامیہ نے مرنے والوں کے لواحقین کو ریڈ کراس سوسائٹی سے 50-50 ہزار اور سنبل یوجنا کے تحت 4-4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پولیس نے حادثہ کرنے والی گاڑی کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔






