سپریم کورٹ نے کلدیپ سنگھ سینگر کو راحت دینے والا حکم کالعدم قرار دیا

AhmadJunaidJ&K News urduMay 15, 2026358 Views


چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باگچی پر مشتمل بنچ نے سی بی آئی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے میں کئی اہم نکات ایسے ہیں جن پر دہلی ہائی کورٹ نے مناسب انداز میں غور نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس حساس مقدمے میں تمام حقائق اور قانونی پہلوؤں کا باریکی سے جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔

سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ یا تو کلدیپ سنگھ سینگر کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر تین ماہ کے اندر فیصلہ سنائے یا پھر سزا پر روک لگانے کی درخواست پر تازہ حکم جاری کرے۔ عدالت نے واضح کیا کہ نئے فیصلے میں تمام قانونی اور حقائق پر مبنی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...