سابق کرکٹر اظہرالدین کو تلنگانہ حکومت نے ایم ایل سی کے عہدہ کے لیے کیا نامزد

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 31, 2025459 Views


قابل ذکر ہے کہ محمد اظہر الدین 2009 میں کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے کچھ ماہ بعد اترپردیش کی مراد آباد لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ سال 2014 میں کانگریس نے انہیں راجستھان کی ٹونک-سوائی مادھوپر سیٹ سے میدان میں اتارا، لیکن وہ انتخاب ہار گئے۔ سال 2018 میں انہیں تلنگانہ کانگریس کا کارگزار صدر مقرر کیا گیا، انہوں نے اُسی سال ہوئے اسمبلی انتخاب میں پارٹی کے لیے مہم چلائی، لیکن پارٹی نے نہ تو انہیں اسمبلی اور نہ ہی پارلیمانی انتخاب میں امیدوار بنایا۔ اس کے بعد وہ سال 2023 میں جوبلی ہلز سیٹ سے انتخابی میدان میں اترے تھے، لیکن انہیں بی آر ایس لیڈر منگٹی گوپی ناتھ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...